22 مئی، 2014، 8:56 AM

ہندوستان

اروند کیجروال پارلیمنٹ میں پہنچنے کے بجائے جیل پہنچ گئے

اروند کیجروال پارلیمنٹ میں پہنچنے کے بجائے جیل پہنچ گئے

مہر نیوز/ 22 مئی / 2014 ء : ہندوستان میں عام انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرنے والی ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں  عام انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرنے والی ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے سابق وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال پر بی جے پی کے رہنما نتن گھٹکاری نے ہتک عزت کا مقدمہ قائم کیا جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے انہیں شخصی ضمانت یا زر ضمانت کی پیشکش کی تاہم انہوں نے عدالتی پیشکش کو مسترد کردیا، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ دہلی کو جوڈیشل ریمانڈ پر تیاڑ جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں قرار دیا کہ ملزم کو مقدمے میں شخصی ضمانت حاصل کرنے کا اختیار حاصل تھا جسے استعمال نہیں کیا گیا جس پر عدالت ملزم کو جیل بھیجنے کا اختیار رکھتی ہے جبکہ پولیس نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے اروند کیجروال کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرتے ہوئے تیاڑ جیل منتقل کردیا۔واضح رہے کہ بے جی پی رہنما نتن گھٹکاری کی جانب سے اروند کیجروال پر قائم مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے ہتک آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کا سب سے بڑا کرپٹ سیاستدان قرار دیا تھا۔

News ID 1836294

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha